سرینگر/29ستمبر/سی این آئی// پلوامہ پولیس نے نجی اسکول کے ایک ٹیچر کو دھمکی آمیز پوسٹر چھپانے کی پاداش میں گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ادھر سرینگر پولیس نے فون کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے اور دھکمانے کی پاداش میں ایک شخص کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مورخہ 10.09.2020 گوندی پورہ کاکپورہ علاقے میں لشکر اسلام کے نام سے کچھ پوسٹر چھاپے ہوئی پائے گئے تھے جن میں علاقے کے کچھ نوجوان لڑکوں اور لڑکی طلبہ کے نام دھمکی دی گئی ۔ان پوسٹرس پر مذید دیکھاگیا ہے یہ افراد زناکاری اور اسکورٹی فورسزکیلئے مخبری کرنے میں ملوث ہیں ۔ پوسٹر چھپانے سے عوام الناس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی خاص اُن افراد میں جن کو ان پوسٹر کے ذریعے موت کی دھمکی دی گئی تھی ۔ اس بناپر مقامی لوگوں نے تھانہ پولیس کاکپورہ کو ان شر پسند عناضر کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست دی ۔ تھانہ پولیس کاکپورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر69/2020 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں ایک اسپیشل تفتیشی ٹیم تشکیل دیا ۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کئی مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے تھانہ میں لاکر ان سے تحقیقات شروع کی۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے مز مل احمد ڈار ولد فاروق احمد ڈار ساکن گوندی باغ کاکپورہ کی گرفتاری بعمل لائی جنہوںنے پولیس کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا انہیں علاقے کے کچھ افراد کے ساتھ ذاتی رنجش تھی جس بنا پر اُن افراد کو عوام الناس میں بد نام کرنے کیلئے اُ س نے ایسا اقدم اُٹھایا۔ مذکورہ جعلی عسکری تنظیم کے نام سے عوامی جگہوں پر ان افراد کے خلاف پوسٹر چسپان کئے ۔ مذکورہ ملزم پامپور میں ایک نجی اسکول میں بحثیت اُستاد کام کررہا ہے مذکورہ کی گرفتاری سے کاکپورہ علاقے کے لوگوں خاص کر جن افراد کے نام پوسٹر چھپائے گئے نے پولیس کی کافی سراہانہ کی ۔ اس کیس کے سلسلے میں مذید تحقیقات جاری ہے۔ادھر سرینگر پولیس نے فون کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے اور دھکمانے کی پاداش میں ایک شخص کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔مورخہ 27.09.2020 تھانہ پولیس شیر گڈھی سرینگر کو سہیل احمد پنچو ساکن نورباغ سرینگر کی جانب سے تحریری طور پر شکایت موصول ہوئی کہ مذکورہ کو ایک گمنام فون نمبر9055786000 جوکہ خود کو ’’ڈی ایس پی کار گو‘‘ بتارہا ہے ۔ درخواست دھندہ کو بار بارہراساں کررہا ہے اس اطلاع کے موصول ہونے پر تھانہ پولیس شیر گڈھی سرینگر نے کیس زیر ایف آئی آر نمبر56/2020 متعلقہ دفعات کے درج کرکے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا مذکورہ فون نمبرنذیر احمد شیخ ولدمحمد یوسف شیخ ساکن بٹہ کدل لالبازار سرینگر کے نام درج ہے جبکہ ٹرو کالر پر جب دیکھا گیا جہاں پر اُس کا نام ڈی وائی ایس پی سی ایم ریزڈنس لکھا ہوا پایا گیاجس کو مذکورہ شخص نے جان پوچھ کر سیو کرکے رکھا ہے تاکہ عوام کو دھوکہ دینے اور دھمکانے میں کام آسکے۔پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور اس کیس کے سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.