شادی کے موقع پر پٹاخے استعمال کرنا مہنگا پڑا ؛ سرینگر پولیس نے دلہے کے خلاف کیس درج کیا
سرینگر/29ستمبر: شادی کے موقعے پر پٹاخے استعمال کرنے کی پاداش میں سرینگر پولیس نے بٹہ مالو سرینگر میںدلہے کے خلاف کیس درج کیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس بٹہ مالو سرینگر نے شادی کے موقعے پر پٹاخے استعمال کرنے کی پاداش میں ایک دلہاے کے خلاف کیس درج کیا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ڈسڑکٹ سرینگر میں شادی بیاہ کے موقعے پر پٹاخوں کا استعمال کرنا قانونی جرم ہے جس کے سلسلے میں ڈپٹی کمیشنر سرینگر نے ایک آڑدر اجراہ بھی کیا ہوا تھا گزشتہ رات بٹہ مالو سرینگر علاقے سے پٹاخوں کی آواز سنائی دی پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقا ت شروع کی اور تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ رکہ چوک بٹہ مالو سرینگر میں بلال احمد شاہ ولدغلام محی الدین شاہ کی شادی کے موقعہ پر مذکورہ کے رشتہ داروں اور دوست احباب نے پٹاخے استعمال کئے۔ تھانہ پولیس بٹہ مالوسرینگر نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر138/2020 متعلقہ دفعات کے انداج کرکے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ ڈسڑکٹ سرینگر میں اس طرح کے پٹاخوں کا استعمال نہ کریں ۔
Comments are closed.