سرینگر/29ستمبر: شمالی کشمیر کے پٹن قصبہ میں محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین کی غفلت شعاری کی وجہ سے سرمایہ دار پانی کی سپلائی پائپوں پر موٹر لگاکر سارا پنی کھینچ لیتے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں تک پانی پہنچتا ہی نہیں ہے ۔ ادھر ضلع بانڈی پورہ کے سنبل مدون نامی علاقوں کے لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کی شکات کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس دوران شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میںقصبہ پٹن کے اندرگام نامی علاقہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اندرگام کے ملحقہ گائوں کے سرمایہ دار کنبے پانی کی سپلائی پائپوں پر موٹر لگاتے ہیں جس کے نتیجے میں آگے پانی نہیں جاتا ۔ لوگوں نے کہا کہ موٹر دن بھر چالو رکھے جاتے ہیں اور اس پانی سے گاڑیاں دھوئی جاتی ہے ۔ سبزی باغات اور اپنے صحنوں کو سیراب کرتے ہیں جس کی وجہ سے غریب طبقہ کے کنبوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ اگرچہ موٹر لگانے کے حوالے سے محکمہ کو کئی بار مطلع کیا گیا لیکن انہوںنے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ اندرگام کے لوگوںنے محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین پر الزام لگایا ہے کہ ان کی غفلت شعاری اور کام چوری کے سبب ہی سرمایہ دار پانی پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ۔ ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مدون سنبل کے لوگوں نے کہا ہے کہ ان کو گھنٹہ بھر پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور پھر سپلائی کو بند کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوںنے متعلقہ محکمہ کے افسران سے اپیل کی ہے کہ علاقہ کو پانی کی متواتر سپلائی کیلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو راحت نصیب ہو۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.