سرینگر/28ستمبر: بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جموں کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشتر کہ طور پر تلاشی کارورائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ادھر کونہ بل پانپور میں حالیہ میں عسکری صفوں میں شامل ہونے والے مقامی جنگجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے فوج و فورسز کے ساتھ مشتر کہ طور پر قاضی پورہ چاڈورہ وعلاقے سے تلاشی کارورائی کے دوران اسلحہ و گولی بارود ضبط کر لیا ہے ۔ پولیس کے ایک مطابق ایک خصوصی اطلاع ملنے کے بعد جموں کشمیر پولیس نے فوج و فورسز کے ہمراہ علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا جس دوران تلاشی کارورائی میں اسلحہ وگولہ باردو کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں 5 یو بی جی ایل اور 150 راو¿نڈس شامل ہیںجبکہ اس معاملے میںایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر اونتی پورہ پولیس نے کونہ بل پانپور سے حالیہ میں لشکر طیبہ میں شامل ہونے والے جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فوج کے 50آر آر ، سی آر پی ایف او ر اونتی پورہ پولیس نے فیصل احمد ڈار ساکنہ خانقاہ باغ پانپور جو حالیہ میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ میں شامل ہوا تھا کو گوفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فیصل 11ستمبرکو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد انہوں نے لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور 13ستمبر کو اس نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو پیغام میں عسکری صفوں میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ جنگجو سے قابل اعتراض مواد بر آمد کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.