وادی کشمیر میں سوموار کی صبح پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس ؛ ریکٹر سکیل پر شدت 4.2ریکارڈ ، کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر/28ستمبر: وادی کشمیر میں سوموار کی صبح ایک مرتبہ پھر لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا جب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر ان کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ جموں کشمیر اور لداخ میں کئی روز سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں ۔ سوموار کی اعلیٰ صبح قریب 10بجکر 30منٹ پر وادی کشمیر میں اس وقت لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب پھر سے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ سمسو لاجی کے مطابق جموں کشمیر میں سوموار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزنے کی شدت زیادہ ریکارڈ نہیںہوئی ہے اور نہ ہی کسی بھی جگہ سے زلزلے کے جھٹکوں سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے کئی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کہیں سے بھی کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

Comments are closed.