ہند پاک سرحد پر تناؤ اور کشیدگی کا ماحول برقرار؛ مژھل سیکٹر میں تازہ گولی باری اور شلنگ ، فوجی اہلکار زخمی

سرینگر/28ستمبر: لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہے جس کے نتیجے میں سرحدوں پر جنگ جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ تازہ گولہ باری کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں پیش آیا جس دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے ۔ادھر سرحدوں پر تناؤ کی صورتحال سے سرحدی آبادی پریشانیوں میں مبتلا ہو چکی ہے اور وہ زیر زمین تعمیر کئے گئے بینکروںمیں پنا ہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدوں پر کشیدگی کی صورتحا ل بنی ہوئی ہے اور ہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری ہے ۔ سوموار کو کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین آمنا سامنا ہوا ۔ دفاعی ترجمان کا کہنا تھا کہ سوموار کے بعد دوپہر کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی کے اہلکار حملے کا بھر پور جواب دے رہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان نے مژھل سیکٹر میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید ماٹر شلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار کو علاج ومعالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ادھر پاکستان کی جانب سے بھی الزام عائد کر دیا گیا ہے کہ بھارتی افواج پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید شلنگ کرتے ہیں جس سے شہری آبادی کو بھی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ سرحدوں پر تناؤ کی صورتحال سے سرحدی آبادی پریشانیوں میں مبتلا ہو چکی ہے اور وہ زیر زمین تعمیر کئے گئے بینکروںمیں پنا ہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

Comments are closed.