سونو ٹریڈرس کرنگر کی من مانیاں عروج پر؛ سبسڈی کوہڑپنے کی کوشش کررہا ہے/ صفا کدل کے صارفین کا الزام

سرینگر /26ستمبر /کے پی ایس: سرکارکی نئی پالیسی کے تحت رسوئی گیس میں سبسڈی کاعمل باضابطہ طور جاری ہے تاہم کئی ڈیلروں کی کارستانی کی وجہ سے لوگ اپنے حق محروم ہوتے ہیں۔اس سلسلے میں صفاکدل سرینگر کے گیس صارفین کی نمائندگی کرتے ہوئے نصیراحمد شاہ نامی شخص نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ ان کے گیس کنکشن سونو ٹریڈرس کرنگر سرینگر کے ساتھ منسلک ہیں۔لیکن مذکورہ گیس ڈیلر اپنی من سے صارفین کے حقوق پامال کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ گیس صارفین کی سبسڈی گذشتہ چار ماہ سے رکی پڑی ہے ۔ان کے بقول ایچ پی ایجنسی کے سول ڈیلر یعنی سونو ٹریڈرس کے منیجر یہ کہہ کر صارفین کے ساتھ ٹال مٹول کرتا ہے کہ ادھار کارڈ کے ساتھ گیس کنکشن لنک نہیں ہوا ہے یا دیگر لوازمات پورے نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام عذر ات بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایجنٹ سبسڈی لیپس ہونے کا بھی اشارہ دے کر صارفین کو چپ کرانے کی مزموم کوشش کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کنکشن حاصل کرنے سے پہلے صارفین نے تمام لوازمات پورے کئے ہیں لیکن مذکورہ ایجنٹ اب بہانے بنا کر صارفین کی سبسڈی ہڑپنے کی کوشش کررہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے ضلع انتظامیہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گیس ایجنسی ڈیلر کی اس دھوکہ بازی کی باریک بینی سے تحقیقات عمل میں لائی جائے اور صارفین کوسبسڈی کے طورپر اپنا حق دلایا جائے ۔

Comments are closed.