سرینگر/26ستمبر: جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں کورنا وائرس کا قہر جاری ہے اور مزید دو اموات ریکارڈ ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 56تک پہنچ گئی ہے جبکہ مثبت معاملات میںبھی 56کے اضافہ کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بھی 4025تک پہنچ چکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس نے جہاں جموں کشمیر میں سنگین رخ اختیار کر لیا ہے وہیں لداخ میں بھی آئے روز کیسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جاتا ہے ۔ لداخ میں سنیچروار کے روز نئے 56مثبت معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 4025تک پہنچ چکی ہے تاہم صحت یابی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت صوبہ لداخ میں 998کیس ہی فعال ہے جبکہ دیگر صحت یاب ہوکر گھروں کو رخصت کئے گئے ہیں ۔ اسی دوران میڈیا بلٹین کے مطابق دو مزید کورنا مریضوں کی موت واقع ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بھی 56تک جا پہنچی ہے ۔ میڈیا بلٹین کے مطابق تازہ تین اموات کرگل میں ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی وہاں مرنے والوں کی تعداد 33تک پہنچ گئی ہے جبکہ باقی مریضوں کی موت لداخ کے مختلف علاقوں میں واقع ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ فعال کیسوں میں لداخ میں 601اور کرگل میں 397ہے جبکہ ابھی تک 2971مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.