بیمار افائرسروس ڈرائیور کی موت کے بعد ویڈیو وائرل ؛’’اگر مجھے کچھ ہوا تو ضلع افسر اور جوائنٹ ڈائریکٹر ذمہ دار ‘‘،اہل خانہ انصاف کے منتظر
سرینگر /25ستمبر /کے پی ایس : وسطی کشمیر ضلع بڈگام کے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے بیمار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ضلع آفیسر برائے بڈگام اور جوائنٹ ڈائریکٹر سے مذکورہ نے اپیل کی تھی کہ وہ کافی بیمار ہیںاور ڈیوٹی انجام دینے سے قاصر ہیں اور فی الحال کسی دوسرے ڈرائیور کا انتظام کریں لیکن دونوں افسران نے ان کی درخواست پر کوئی غور وخوض نہیں کیا ہے ۔ فائراینڈ ایمرجنسی ماگام بڈگام میں تعینات بیمار ڈرائیور سورج پال سنگھ کا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں مذکورہ ڈرائیور بستر علالت پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر جنرل سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر ان کو کچھ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری متذکرہ دو افسران پر عائد ہوگی ۔ ویڈیو بیان جاری کرنے کے چند دنوں بعد ہی مذکورہ ڈرائیورجاں بحق ہوا ۔ویڈیو بیان کے مطابق مذکورہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افسران نے محکمہ میں رشوت ستانی کا بازارگرم کیا ہے ۔اس سلسلے میں سورج پال سنگھ کے اہل خانہ نے کے پی ایس کو بتا یا ہے کہ ان کے ساتھ صریحاً ناانصافی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا سرپرست بستر علالت پر محکمہ کے متعلقہ افسران سے منت سماجت کرتے تھے لیکن افسران کی تانا شاہی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ موصوفین نے محکمہ میں عرصہ دراز سے کام والے ملازم کی طرف توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔انہوں نے گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ناانصافی پر مبنی معاملے کی تحقیقات کی جائے اور لواحقین کو انصاف دلایا جائے ۔
Comments are closed.