سرینگر 25 ستمبر : جموں وکشمیر عوامی نیشنل کانفرنس نے دن دھاڈے نوجوان وکیل بابر قادری کی ہلاکت پر انتہائی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوکیٹ بابر قادری کے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اے این سی نے کہا کہ بابر قادری کی ہلاکت نے مرکزی سرکار کے ان دعووں کی پول کھول دی ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد کشمیر کی صورتحال میں قابل قدر بہتری آئی ہے۔کشمیرنیوز ٹرسٹ کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے دن رات لاکھوں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکار پہرہ دے رہے ہیں تاہم اس کے باوجود جموں و کشمیر میں قتل و غیرت گری کا ماحول جاری رہنا اور یہ دعوی کرنا کہ جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہورہے ہیں کسی بلند چھوٹ سے کم نہیں ہے۔جبکہ ایڈوکیٹ بابر قادری کی نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاک کرنے سے ایسے دعووں کی پول کھول دی ہے۔عوامی نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے دن کے اجالے میں بابر کے ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر انسانی حرکت کے مرتکب افراد کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔اے این سی نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے ہم غمگین خاندان سے برابر کے شریک ہے اور جان بحق وکیل کی مغفرت کیلئے اللہ تعالی سے دعا گو ہے۔انہوں نے مزید کہا کہسیاسی نظریہ افکار اور وابستگی میں فرق کا مطلب گولی سے خاموش نہیں ہونا ہے۔ اے این سی کے ترجمان نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.