شوپیان میں عمر فیاض کے قتل میں مبینہ طور ملوث افراد کے پوسٹر نمودار
شوپیان میں لفٹنینٹ عمر فیاض کے قتل میں مبینہ طور ملوث افراد کے پوسٹر دیکھے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں ان افراد کی جانکاری دینے کے بارے میں کہا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پوسڑوں میں فوجی آفیسر کے قتل میں ملوث افراد کے نام بھی جاری کئے گئے ہیں۔جن میں اشفاق ٹھوکر،غیاس الاسلام اور عباس احمد بٹ شامل ہیں۔پولیس نے ملی ٹینٹوں کے فوجی آفیسر کے قتل میں شامل ہونے کا دعوا کیا تھا۔جس کی لاش ضلع شوپیان کے حرمین علاقے میں پائی گئی ۔پوسٹروں میں پولیس نے ان افراد کے خلاف جانکاری دینے والے کو انعام سے نوازے جانے کا دعوا کیا ہے۔
Comments are closed.