اونتی پورہ میں عوام کیلئے مختص مٹی کا تیل بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام

چھاپہ مار کارورائی میں ٹینکر میں موجود 3ہزار لیٹر ضبط ، دو افراد موقعہ پر ہی گرفتار ، تحقیقا ت جاری

سرینگر/21ستمبر: جنوبی قصبہ اونتی پورہ میں پولیس نے مٹی کے تیل کی بلیک مارکیٹنگ کو ناکام بناتے ہوئے 3ہزار لیٹر تیل ضبط کرلئے جبکہ اس ضمن میں دو افراد کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس کو ایک خصوصی اطلاع ملی تھی کہ کنی بوگ لیتہ پورہ علاقے میں عوام کیلئے مختص مٹی کے تیل کو بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے بعد اونتی پورہ پولیس سے وابستہ ایک پارٹی نے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی عمل میںلائی جس دوران پولیس پارٹی نے وہاں ٹینکر ضبط کر لیا ۔ جس میں تین ہزار لیٹر مٹی کا تیل موجود تھا جو بلیک میںفروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ پولیس نے ٹینکر کو ضبط کرنے کے علاوہ دو افراد جن کی شناخت او زیر احمد گنائی ساکنہ سامبورہ پانپور اور فیصل احمد میر ساکنہ پنجگام کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لیا جبکہ ٹینکر کو بھی مو قعہ پر ہی ضبط کر لیا اور اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تیل بھی ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں افراد سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Comments are closed.