دن بھر کھلی دھوپ ،صبح و شام سردی کا احساس ؛ اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان
سرینگر/21ستمبر: وادی میں اگلے چند دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں سوموارسے کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت 16ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی میں اگلے چند دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران دررجہ حرارت میں خاص گراوٹ نہیں ہوسکتی ۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق اگلے پانچ چھ دنوں تک دن میں دھوپ نکلنے کے ساتھ ساتھ صبح و شام آسماں ابرآلود رہنے کی وجہ سے سردی میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ تاہم دن میں دھوپ چھائوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہر سرینگر میں دیگر اضلاع کے بنسبت دن بھر معمولی گرمی رہی اس دوران ضلع اسلام آباد اور قاضی گنڈ میں بھی دن بھر گرمی کا احساس رہا جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ، اور بارہمولہ کے پہاڑی علاقوںمیں معمولی سردی دیکھنے کو ملی ۔
Comments are closed.