سرینگر/21ستمبر: جموں کشمیر میں دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد عسکری کارورائیوں میں 53فیصد اور سنگبازی کے واقعات میں 56فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزارت مملکت برائے امور خارجہ جی کیشن ریڈی نے کہا کہ گزشتہ 393دنوں میں شہری اور فورسز ہلاکتوں میں بھی کافی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں جی کیشن ریڈی نے کہا کہ گزشتہ سال ماہ اگست میں جموںکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد حالات میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور سنگبازی کے ساتھ ساتھ عسکری کارورائیوں میں بھی کافی کمی دیکھنے کو ملی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ماہ اگست سے جموں کشمیر میں 206عسکری واقعات اور 310سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ جولائی 2018سے چار اگست 2019تک 443عسکری واقعات اور 703سنگبازی کے واقعات پیش آئیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد عسکری کارورائیوں میں 53فیصد اور سنگبازی کے واقعات میں 56فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد آمیز واقعات میں فورسز اور شہری ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ماہ اگست سے 54عام شہری اور 49فورسز اہلکار مار ے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر خاص کر وادی کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.