لائن آف کنٹرو ل پر ڈرون کے ذریعے ہتھیاروںکی سپلائی نیا چیلنج / آئی جی بی ایس ایف

پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے سرحدوں پر بی ایس ایف ہائی الرٹ

سرینگر /20ستمبر: لائن آف کنٹرو ل پر ڈرون کے ذریعے ہتھیاروںکی سپلائی کو نیا چیلنج قرار دیتے ہوئے بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ان کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے سرحدوں پر بی ایس ایف ہائی الرٹ ہے اور فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پاکستان کی جانب سے جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کیلئے ڈورون کے ذریعے ہتھیاروں کی سپلائی کو بی ایس ایف نے نیا چیلنج قرار دیا ہے ۔ جموں کے آئی جی بی ایس ایف این ایس جموال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عسکریت پسندوں کو جموں کشمیر میں داخل کرنے کی کوشیں جاری ہے اور اس کے لئے لائن آف کنٹرول پر بار بار جنگ بند ی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان نے جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں تک ہتھیار پہنچانے کیلئے نئی حکمت عملی عمل میں لائی ہے اور اب ڈرون کے ذریعے سرحد پار سے جموں کشمیر میں ہتھیار پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم انہوںنے کہا کہ سرحدوں پر سیکورٹی فورسز کی نگرانی چوکس ہے اور پاکستان کی جانب سے ہونی والی کوششوں کو نا کام بنایا جا رہا ہے ۔ آئی جی بی ایس ایف کا کہنا تھا کہ آج ہی آر ایس پورا سیکٹر میں کروڑوں روپے مالیت کا ہیرون ضبط کرنے کے علاوہ کچھ ہتھیار بھی بر آمد کر لیں گئے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں بھی ڈرون کے ذریعے ہتھیار پہنچنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا اور راجوری میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہونے والی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونید یا جائے گا اور سرحدوں پر بی ایس ایف چوکس او ر متحرک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کا مقصد جنگجوئوں کو جموں کشمیر میں دھکیلنا ہوتا ہے تاہم پاکستان گولی باری کو بھر پور انداز میں جواب دیا جا رہا ہے جس دوران پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔

Comments are closed.