سرینگر /19ستمبر /کے پی ایس : عالمگیر وبائی بیماری کوروناوائرس کے بیچ جموں وکشمیر بنک کی زالڈگر سرینگر شاخمیں تعینات کیشر کے کوڈ ٹسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے بنک کو مقفل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر بنک کے زالڈگر شاخ میں کیشر کا کروناٹسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے بنک میں تمام سرگرمیوں کو معطل کیا اور صارفین کیلئے بنک کو بند کردیاگیا۔بنک میں تعینات تمام ملازمین کو کورنٹائن میں رکھا گیا ۔معلومات حاصل کرنے کے دوران ایک بنک ملازم نے کہا کہ بنک کومعقول سینی ٹائز یشن اور دوسرے لوازمات پورا کرنے کے بعد ہی صارفین کیلئے کھول دیا جائے گا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.