بلاک پلوامہ میں نریگا اسکیم کے تحت فنڈس کا لوٹ کھسوٹ؛ جے سی بی کا استعمال مزدوروں کے ساتھ ناانصافی،30کنبوں کی آمد ورفت بھی متاثر

سرینگر /19ستمبر /کے پی ایس : جنوبی کشمیر کے بلاک پلوامہ میں 14ایف سی کے تحت من مانیاں اور لوٹ کھسوٹ ہوا ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق بلاک پلوامہ کے حلقہ آری گام (اے)میں بلاک کے ملازمین نے نریگا اسکیم کے تحت خامبری نامی کول پر کام کرنے کے دوران جے سی بی کو بروئے کار لایا گیاجبکہ مزدوروں کو کام میں فرضی طور دکھایا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ جے سی بی کو استعمال میں لانے کی وجہ سے ایک تو مزدوروں کا روز گاربُر ی طرح متاثر ہوا دوسراتو سڑک بند ہوئی جس سے تیس کنبوں کے افراد خانہ کا عبورومرور بند ہوگیا ہے ۔اس حوالے سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ ہذا کے اہلکاروں نے غلط طریقے سے نریگا ایکٹ کو لاگو کرکے لاکھوں روپے ہڑپ کئے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ جس کوچہ کی مرمت کیلئے منظوری دی گئی تھی اور رقومات مختص کئے گئے تھے لیکن اس کے بدلے من پسند کوچے کی مرمت عمل میں لائی جارہی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ بلاک ملازمین نے بے ضابطگیوں کو جاری رکھتے ہوئے گائوں میں کی طرف جانے والی میگڈمائزسڑک پر غیر ضرور ی طور بولڈر بچھائے جارہے ہیں ۔متعلقہ ملازمین نے نریگا 14ایف سی کے تحت رقومات نکال کر دھاندلیاعمل میں لائی گئی ہیں ۔جس سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلاک ملازمین مفاد عامہ کو بالائے طاق رکھ ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور خزانہ عامرہ کا لوٹ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی سنجیدہ نوٹس لی جائے اور قصورواروں کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مفاد عامہ کے خاطر ہورہے کام ضائع نہ ہوجائیں گے اورنریگا کے تحت ہورہے کاموں میں بے ضابطگیاں آئندہ عمل میں نہیں لائی جائے گی ۔

Comments are closed.