عمشی پورہ شوپیان ہلاکتوں پر فوج کا اعتراف قابل سرہانہ؛ آرمڈ فورس سپیشل پاور ایکٹ کو وادی سے فوری طور ہٹانے کا مطالبہ:عوامی نیشنل کانفرنس

سرینگر 29 ستمبر :جموں وکشمیر عوامی نیشنل کانفرنس نے فوج کی طرف سے آرمڈ فورس سپیشل پاور ایکٹ کے ناجائز استعمال ہونے کی تصدیق کرنے پر ان کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آرمڈ فورس سپیشل پاور ایکٹ کے خاتمے کیلئے سامنے آیئں،تاکہ قومی سرمائے کو نسل کشی سے بچایا جاسکے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق اے این سی کے سینئر نائب صدر مسٹر مظفر شاہ اور جنرل سکریٹری میر محمد شفیع نے عمشی پورہ شوپیان میں راجوری کے تین بے گناہ مزدوروں کے قتل عام پر فوج کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزم فوج کے اہلکاروں کو دفعہ 302 کے تحت سزا دینے کے لئے عملی کاروائی کو عمل میں لایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدام سے جموں وکشمیر پولیس،فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو جنگجوانہ مخالف کاروایئوں کے دوران جواب دہ بنایا جاسکتا ہے۔کے این ٹی کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی پہلئے ہی ایفسپا کے خاتمے کیلئے عوامی صداء بن کرسامنے آئی تھی اور اب وقت آگیا ہے کہ آرمڈ فورس سپیشل پاور ایکٹ کو فوری طور پر جموں و کشمیر سے واپس لیا جائے۔ اے این سی نے تمام سیاسی جماعتوں خاص طور پر گپکار اعلامیہ میں شامل سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایفسپا کو منسوخ کرنے کے مطالبے میں ایک آواز بلند کرے جس کے نتیجے میں اب تک کشمیری عوام کے انسانی اور قانونی حقوق کی بے حد خلاف ورزی ہوئی ہے اور یہ کہ ایسے کالے قانون سے ہزاروں افراد کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔مظفر شاہ نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمشی پورہ شوپیان میں متاثرہ کنبوں کے حق میں فوری طور پر ایکسگریشیا ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کریں۔ (کے این ٹی)

Comments are closed.