اونتی پورہ میں بڑی مقدار میں بارودی مواد ضبط کرنے کا دعویٰ ؛ ایک بڑے حادثے کو رونماء ہونے سے ٹال دیا گیا

سرینگر/17ستمبر: اونتی پورہ میں پولیس نے بڑی مقدار میں بارودی مواد ضبط کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑے حادثے کو رونماء ہونے سے ٹال دیا گیا ہے جس میں متعدد انسانی جانیں ضائع ہونے کا احتمال تھا ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے اونتی پورہ میں ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر تلاشی مہم کے دوران بڑی مقدار میں بارودی مواد ضبط کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ قصبے میں فوج کی 42آر آر اور 130بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر اونتی پورہ کے گڑھی کھل علاقے میں ایک نرسری میں ممنوعہ تنظیم جیش محمد کے جنگجوئوں کی جانب سے د و الگ الگ جگہوں پر چھپائے گئے بارود جس میں 250لیٹر پلاسٹک ٹینک، جبکہ ایک پلاسٹک ٹینک میں 416بارودی سٹک رکھی گئی تھی کو ضبط کرلیا ہے ۔ جبکہ دوسری ٹینک میں 50ٹیٹونیٹروں کو پایا گیا ڈیٹنیٹروں کو بم ڈسپوزل سیکارڈ نے ضائع کیا کیوں کہ ان کو اپنے ساتھ لینے میں پھٹنے کا خطرہ تھا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح بڑی مقدار میں بارودی مواد ضبط کرنے سے فورسز نے ایک بڑ ے حادثے کورونماء ہونے سے ٹال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 126/2020متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.