سوپور میں نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقات ضلع مجسٹریٹ کریگے / آئی جی کشمیر

پولیس ہر معاملے میں غیر جانبداری سے کام لے رہی ہے

سرینگر/17ستمبر: گزشتہ روز سوپور میں پیش آئے واقعے کی تحقیقات کا کرانے کا یقین دلاتے ہوئے آئی جی کشمیر نے کہا ہے کہ اس واقعے کی مجسٹریٹ انکوائری کی جائے گی اور تمام حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گذشتہ روز سوپور میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد نوجوان کے اہلخانہ نے پولیس پر الزام لگایا کہ مہلوک نوجوان کی ہلاکت مبینہ طور پر حراست میں ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے اس معاملے پر صفائی پیش کی۔ اس دوران آج آئی جی کشمیر وجے کمار نے کہا ہے کہ شمالی کشمیر کے سوپور کے مہلوک نوجوان کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات کرنے کے لئے متعلقہ ضلع مجسٹریٹ نے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہلوک نوجوان (عرفان احمد ڈار) ایک پتھر پر گر گیا تھا اور اس کے سر پر چوٹیں بھی لگی تھیں۔موصوف آئی جی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیشہ سے ہی عوامی جاں و مال کے تحفظ کیلئے پیش پیش رہی ہے اور سوپور واقع میں تحقیقات میں بھی پولیس کا مثبت رول رہے گا۔ یا د رہے کہ گذشتہ روز سوپور میں عرفان احمد ڈار نامی ایک نوجوان کی پُراسرار طور پر ہوئی ہلاکت کے خلاف رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے عرفان احمد کو حراست کے دوران ہلاک کیا تھا جبکہ پولیس نے اس معاملے میں صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان احمد کے قبضے سے کئی ہتھ گولے برآمد ہوئے تھے اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران جب پولیس پارٹی کے ہمراہ عرفا ن تھا تو اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئیے اس نے فرار ہونے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب ہوا تھا تاہم اس کی نعش پتھر کے کھان کے نزدیک پائی گئی تھی۔

Comments are closed.