بٹہ ما لو جھڑپ میں مہلوک جنگجو مقامی ، تینوں کا تعلق جنوبی کشمیر سے تھا / دلباغ سنگھ

تینوں کو خود سپردگی کا موقعہ بھی دیا گیا ، کرا س فائرنگ میں خاتون کی ہلاکت قسمتی

امسال 72کامیاب آپریشنوں میں 177جنگجو ہلاک ، 22غیر ملکی بھی شامل

سرینگر/17ستمبر: جموں کشمیر پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ بٹہ مالو سرینگر جھڑپ میں تینوں جنگجو مقامی تھے اور ان کا تعلق جنوبی کشمیر سے تھا ۔ انہوںنے کہا کہ کراس فائرنگ کے دوران خاتون کی ہلاکت انتہائی بدقسمتی ہے ۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ امسال 72آپریشنوں میں کل ملا کر 177جنگجو ہلاک ہوئے جن میں سے 22غیر ملکی بھی شامل ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بٹہ مالو سرینگر جھڑپ کے بعد پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بتایا کہ بٹہ مالو علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کی اعلیٰ صبح علاقے کو محاصرہ میں لیا اور وہاں تلاشی کارورائی شروع کر دی جس دوران ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے ساتھ ہی علاقہ کا محاصرہ تنگ کر دیا گیا جبکہ مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں کو خود سپردگی کا موقعہ بھی فراہم کیا گیا تاہم انہو ں نے انکار کر دیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا ۔ ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن بڑے محتاط انداز میں انجام دیا جس دوران تین جنگجو ئوں ہلاک ہو گئے تاہم بد قسمتی سے کراس فائرنگ کی زد میں ایک مقامی خاتون آئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جھڑ پ میں مارے گئے تینوں جنگجوئوںکا تعلق جنوبی کشمیر سے تھا اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شمال اور جنوبی کشمیر سے جنگجوئوں سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کیلئے سرینگر کا رخ کرتے ہیں اور گزشتہ ماہ نورگام سرینگر میں جنگجوئوںنے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا تھا ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ سال رواں فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس کیلئے کافی کامیاب ترین سال رہا اورا مسال ابھی تک 72آپریشنوں میں کل ملا کر 177جنگجو ہلاک ہوئے جن میں سے 22غیر ملکی بھی شامل ہے ۔

Comments are closed.