بٹہ مالو سرینگر میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی ، تین مقامی جنگجو جاں بحق
طرفین کے مابین گولی باری میں مقامی خاتون بھی از جاں ، سی آر پی ایف کا سنیئر آفیسر زخمی ، مکان کو نقصان
سرینگر/17ستمبر/سی این آئی// سخت ترین سیکورٹی حصار کے بیچ شہر سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں تین مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ طرفین کے مابین گولی باری میں مقامی خاتون بھی از جاں ہوئی اور پٹی کمانڈنٹ سی آر پی ایف زخمی ہو گیا اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچ گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں تین جنگجو ئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی ہلاکت کراس فائرنگ کے دوران ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق بٹہ مالو کے فردوس آباد علاقے میں دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کی اعلیٰ صبح علاقے کو محاصرے میں لیا جس دوران وہاں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میں تلاشی کارورائیاں شروع ہوئی تو وہا ں ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی فورسز نے بھی جوابی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق گولیوںکی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ علاقے میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی فورسز کی اضافی کمک علاقے کی طرف روانہ کر دی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوئوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں کونثر ریاض نامی خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی اور اسے پولیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیاجبکہ سی آر پی ایف کا ڈپٹی کمانڈنٹ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولی باری کا تبادلہ کچھ گھنٹوں تک جاری رہا جس دوران علاقے میں لوگ خوف و ڈر سے سہم کر رہ گئے ۔ تاہم جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے تین جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی جن میں سے ایک بی یو ایم ایس طالب علم جو 20دن قبل ہی عسکری صفوں میں شامل ہو گیا تھا بھی شامل ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ میںجاں بحق ہونے والے جنگجوئوں کی شناخت جنوبی کشمیر کے رہائشیوں کے بطور ہوئی ہے اور تینوں مقامی تھے ۔ جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی اعلیٰ صبح علاقے کو محاصرے میں لیا گیا جس دوران وہاں فورسز اہلکاروں اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی ہوئی ۔ جس میں تین جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ طرفین کے مابین گولی باری میں ایک خاتون بھی گولی لگنے سے جاں بحق ہو ئی اور سی آر پی ایف کا ایک آفیسر زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو ئوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ جبکہ اس ضمن میںکیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔
Comments are closed.