جموں کشمیر کی ہائی کورٹ کی جموں ونگ میں کئی افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت

سنٹایزیشن عمل کیلئے عدالت عالیہ کو دو دنوں تک بند رکھنے کا حکم نامہ جاری

سرینگر/16ستمبر: جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جموں ونگ میں کچھ افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عدالت عالیہ کو دو دنوں تک بطور بند کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق عدالت عالیہ کی جموں ونگ میں منگل کو کچھ افرادکے کورنا ٹیسٹ مثبت آئیں جس کے بعد جموں کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس جسٹس گیتا متل نے جموں میں عدالت عالیہ کو دو دنوں تک بند رہنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ حکمنامہ میں لکھا گیا ہے کہ عدالت کے رجسٹار کے مطابق ہائی کورٹ کمپلکس جموں میں کچھ افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئیں ہے لہذا اس کو مد نظر رکھتے ہوئے کورٹ کو دو دنوں تک بند رکھا جائے گا اور اس دوران عدالت عالیہ کی مکمل سنٹائزیشن ہو گی ۔ حکمنامہ میں لکھا گیا ہے کہ سنٹائزیشن والوں کے بغیر کسی بھی شخص کو 16اور 17ستمبر کو عدالت عالیہ کے اندر آنے کی اجازت نہیںہو گی ۔ جبکہ دونوں دنوں کے کیسوں کو 18ستمبر کو لیا جائے گا ۔

Comments are closed.