سوپور اور شوپیان کے پُراسرار ہلاکتیں ؛ حقائق جاننا انتہائی ضروری/ عمر عبداللہ
سرینگر/16ستمبر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے سوپور میں نوجوان کی پُراسرار ہلاکت پر زبردست تشویش اور رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے 24سالہ عرفان احمد ڈار کی پُراسرار ہلاکت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلوک کے گھروالوں نے پولیس دعوئوں کی نفی کی ہے اور ایسے میں حقائق کو عوام کے سامنے لان انتہائی ضروری بن گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شوپیان اور سوپور جیسے پُراسرار انکائونٹروں کے حقائق جانے کی کوشش نہیں کریگی اور اس بات کی کوشش نہیں کریگی کہ خاطیوں کو قرارواقعی سزادی جائے تو یہ عوام کا اعتماد حاصل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کو دونوںمعاملات میں ذاتی مداخلت کرنی چاہئے۔
Comments are closed.