سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ بدستور جاری ؛ہند پاک افواج پھر آمنے سامنے ، اُس پار فوجی ہلاک ، تین عام شہری زخمی

ؒؒؒؒسرینگر/10ستمبر: کورنا وباء کے بیچ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہد ے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے ۔جمعرات کو ایک مرتبہ پھر سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین آمنا سامنا ہوا جس دوران دونوں ممالک کے افواج نے ایک دوسرے کی کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور شلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی ہائشی مکانوں کو نقصان ہو گیا ۔سی این آئی کے مطابق ندوپاک سرحدوں پر کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جمعرات کوایک مرتبہ پھر سرحدوںپر کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو ملا ۔دفاعی ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صبح قریب سوا نو بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے اس حملے کا ’’بھرپور اور موثر‘‘ جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر پاکستان نے الزام عائد کر دیا ہے کہ بھارتی فوج نے وادی لیپا کی شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کی ۔ پاکستانی ترجمان کے مطابق الصبح بھارتی فوج نے نوکوٹ گاؤں اور چننیاں میں آبادی کو نشانہ بنایا ۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں جانب جدید جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے سماعت شکن آوازوں کی وجہ سے سرحدی آبادی میں سخت خوف و دہشت پھیل گئی اور لوگ محفوظ جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ادھر پاکستانی ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر بھی مسلسل فائرنگ کر رہی ہیں، بھارتی افواج رواں سال ایل او سی پر 2 ہزار سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکی ہیں، گزشتہ روز بھی بھارت جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں تین معصوم شہری زخمی اور پاک فوج کا ایک جوان از جاں ہو گیا ۔

Comments are closed.