رافیل طیارے باضابطہ طور بھارتی فضائیہ میں شامل ،دفاعی طاقت کو مزید بڑھانے کیلئے کوشاں

بھارت کی فوجی طاقت بہت ہی مضبوط ،جس کے آگے نہ چین ٹک سکتا ہے اور ناہی پاکستان /راجناتھ سنگھ

ؒؒؒؒسرینگر/10ستمبر: لداخ میں ہند چین سرحدی کشیدگی کے بیچ بھارت نے 5رافیل جنگی طیاروں کو پہلی کھیپ جمعرات کو امبالاہ ائر بیس پر فضائیہ میں شامل کئے گئے ہیں ۔ اس موقعے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی بھی موجود تھے ۔ اس دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کی فوجی طاقت بہت ہی مضبوط ہے جس کے آگے نہ چین ٹک سکتا ہے اور ناہی پاکستان ٹک سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کادفاعی قوت مزید بڑھانے کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ رافیل جنگی طیاروں کو ایسے وقت میں بھارتی فضایہ میںشامل کیا گیا جب ہمارے پڑوسیوں نے ہماری سرحدوں پر جارحانہ رُخ اختیار کیا ہے تاہم ہمارے دفاعی نظام پر ہمیں پورا بھروسہ ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تنازعہ کو لے کر بڑھتی کشیدگی کے درمیان پانچ رافیل جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ جمعرات کو امبالہ ائیربیس پر باقاعدہ طور سے فضائیہ میں شامل کی گئی۔ واٹر کینن سے سلامی کے بعد رافیل طیاروں کو فضائیہ کے بڑے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس تاریخی لمحے کا گواہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی بنیں۔اس موقعے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کی فوجی طاقت بہت ہی مضبوط ہے جس کے آگے نہ چین ٹک سکتا ہے اور ناہی پاکستان ٹک سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کادفاعی قوت مزید بڑھانے کا عمل جاری ہے۔رافیل چوتھی کا فائٹر جیٹ ہے۔ یہ کئی کردار نبھانے میں اہل فائٹر جیٹ ہے۔ گراؤنڈ سپورٹ، ڈیپتھ اسٹرائک اور اینٹی شپ حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی طاقت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ چھوٹے نیوکلیئر ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رافیل طیارہ 9500 کلو گرام کا وزن اٹھانے میں اہل ہے۔رافیل طیارے فرانس کی کمپنی دی سالٹ ایوی ایشن نے بنائے ہیں۔ فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر اندرلین نندی نے کہا کہ رافیل طیاروں کو دستے کے 17 ویں اسکواڈرن میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 24500 کلوگرام وزن کے ساتھ اڑان بھر سکتا ہے۔بتا دیں کہ رافیل طیارے کو ہندوستانی فضائیہ میں شامل کرنے کی تقریب امبالہ ایئر بیس پر منعقد ہوئی۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلی بین مذاہب دعائیہ مجلس میں شامل ہوئیں۔ اس تقریب میں فضائیہ کے سربراہ اور سی ڈی ایس (چیف آف ڈیفینس اسٹاف) بھی شامل رہے۔ اس کے بعد پانچ رافیل طیاروں نے ہوا میں قلابازیاں دکھا کر لوگوں کو مسحور کر دیا۔ اس طرح رافیل طیارہ ہندوستانی فضائیہ کی نئی طاقت بن گیا۔

Comments are closed.