تازہ معاملات میں کشمیر سے 822اور جموں سے 770نئے کیس درج ،344مریض صحت یاب
سرینگر /10ستمبر: جموں کشمیر میں جمعرات کو کورنا وائرس کیسوں میں ایک مرتبہ اضافہ دیکھنے کو ملا جب 1592مثبت معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 50ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعرات کو مزید 13مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد865تک پہنچ گئی ۔تازہ ہلاکتوں میں جموں سے 8جبکہ کشمیر سے 5اموات ریکارڈ کی گئی ۔جبکہ مثبت معاملات میں وادی کشمیر سے 822اور جموں سے 770نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 344مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔جمعرات کے روز مزید 13مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 865تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں جمعرات کو 13افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔تازہ ہلاکتو ں میں سے 8ہلاکتیں جموں جبکہ 5کشمیر سے ریکارڈ کی گئی ۔مزید 13ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 865تک پہنچ گئی ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعرات کو مزید 13مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد865تک پہنچ گئی ۔تازہ ہلاکتوں میں جموں سے 8جبکہ کشمیر سے 5اموات ریکارڈ کی گئی ۔جبکہ مثبت معاملات میں وادی کشمیر سے 822اور جموں سے 770نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 344مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔
Comments are closed.