سوپور کا نوجوان 9برسوں سے انصاف کا منتظر ؛ایس آر او 43کے حق میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں

سرینگر/10ستمبر /کے پی ایس :گورنمنٹ بائز ہائی اسکول فتح پورہ بارہمولہ میں تعینات انچارج ہیڈمسٹرس مسرت جبین دوران سروس 9فروری2011کو فوت ہوچکی ہے لیکن نوسال کا عرصہ گذرنے کے باوجود بھی مرحومہ کے حقیقی وارث ایس آر او 43 کے تحت حق نہیں دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ہیڈ مسٹرس مرحومہ کے فرزند معین الاسلام نے کشمیر پریس سروس کے دفتر پر آکر بتایا کہ وہ نوسال سے ایس آر او 43کے تحت انصاف تقاضا کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تمام متعلقین بشمول ہیڈماسٹر گورنمنٹ بائز ہائی اسکول فتح پورہ بارہمولہ ،چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ ،انڈ ر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹآف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے مذکورہ کے حق میں ایس آر او 43کے تحت سفارش کی گئی ہے اورباضابطہ طور الگ الگ آرڈر بھی جاری کئے گئے ہیں لیکن سیکریٹریٹ میں محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران و ملازمین مختلف بہانے بنا کر ٹال مٹول کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرینگر کے علاوہ مذکورہ نے جموں سیکٹریٹ میں بھی متعدد بار فائل جمع کی لیکن کوئی مثبت نتیجے برآمد نہیں ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ والدہ محترمہ ان کا گھر چلارہی تھیں۔لیکن وفات پانے کے بعد گھر میں مالی پریشانیوںبحران پیداکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا وقت اب زیادہ تردفتروں کا چکر لگانے میں ضائع ہورہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام رکاوٹیں دور کرکے مزدید دفتری طوالت سے نجات دلاکر ایس آر او43کے تحت ان کو بھرتی کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورا ہوجائیں گے ۔

Comments are closed.