لاک ڈاون کے دوران ادبی سرگرمیوں کوجاری رکھنا قا بل ستائش ؛اے آر آزاد میموریل فائونڈیشن نے کی ادبی انجمنوں کی سراہنا

سرینگر /10ستمبر/ کے پی ایس : لاک ڈاون کے دوران ادبی انجمنوں نے ادبی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے انٹرنیٹ کو بروئے کار لاکر مختلف سماجی ویب سائٹس پر آن لائن پروگراموں کا انعقاد کرکے وادی کے شعراء اور ادباء کو اپنی تخلیقات منظر عام پر لانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا ۔اس حوالے سے کشمیر پریس سروس نے 9ستمبر کو ایک تفصیلی رپورٹ ترسیل کیا جس کو وادی کے مختلف اخبار ات نے بہتر انداز میں شائع کیا ہے ۔رپورٹ میں چند اہم تنظیموں کے نام جن کے متعلق نیوز ایجنسی کواطلاعات موصول نہیں ہوئے تھے ان میں اے آر آزاد میموریل فائونڈیشن ،کشمیر ینگ رائٹرس ایسوسی ،کلچرل سوسائٹی پلوامہ اور نوسوز پیپلز فائونڈیشن بھی شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں اے آر آزاد میموریل کے روح رواں شکیل آزاد نے کے پی ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی مرکز بڈگام کے ڈاکٹر شبنم رفیق نے آن لائن conceptپیش کیا اور آن لائن پروگرام کا آغاز بھی کیا تاہم اے آر ازاد میموریل فائونڈیشن نے 9اپریل 2020کو پہلا آن لائن پروگرام یوم مہجور کے تناسب سے منعقد کیا جس میں ادباء اور شعراء نے علامہ غلام احمد مہجور کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح سے اے آرآزاد میموریل نکی جانب سے آن لائن پروگرام کی نسبت سے دوسری کوشش میں شامل رہے ۔انہوں نے کہا کہ جس قد رادبی انجمنوں نے لاک ڈاون کے دوران سرگرمیوں کا مظاہرہ کیاوہ قابل ستائش ہیں ۔

Comments are closed.