زین شاہ مسجد رعناواری کے متصل؛ بچھائی گئی خار دار تار لوگوں کیلئے باعث پریشانی

سرینگر /10ستمبر /کے پی ایس : شہر سرینگر میں فورسز نے مختلف مقامات پر خار دار تاریں بچھا ئی ہیں جس سے لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ہے ۔اس سلسلے میں شہر خاص کے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ فورسز نے رعناواری میں زین شاہ مسجد کے بالکل قریب خار دار تار بچھائی ہے جس سے مختلف علاقے ایک دوسرے سے منقطع ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گاندربل سے سرینگر تک آنے والے مختلف علاقوں کے لوگوں کیلئے مذکورہ راستے سے گذرنے میں آسانی ہوتی تھی اوراس سے منزل طے کرنے میں کم وقت ہی صرف کرنا پڑتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ درگاہ حضرت بل ، رعناواری اور شہر خاص کے دیگر علاقوں تک پہنچنے کیلئے مذکورہ راستہ بڑی اہمیت کی حامل ہے لیکن خار دارتاریں بچھانے سیمذکورہ راستہ مکمل طور بند ہوا ہے جس سے لوگوں کا عبور مرور اور گاڑی کی آمدو رفت معطل ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اہمیت کی حامل مذکورہ سڑک سے بچھائی گئی خار دار تار کو ہٹایا جائے تاکہ لوگوں کا عبور ومرور اور گاڑیوں کی آمد رفت بحال ہوجائے گی ۔

Comments are closed.