جے کے ٹی ڈی سی پہلگام کلب ایک قومی اثاثہ
سرکار نجکار ی میں تبدیل کرنے کے بجائے اس کی شان رفتہ کو بحال کرنے کی طرف توجہ مرکوز کریں
نکالے گئے کیجول لیبروں کو بحال کیا جائے ،کلب کو سیاحوں کےلئے مزدید دلکش بنایاجائے
سرینگر /9ستمبر /کے پی ایس: جموں وکشمیرٹور زم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے ٹی ڈی سی )پہلگام کلب 40 کنال اراضی پر قائم ایک مستحکم ادارہ ہے اور ادارہ کی تعمیروترقی کےلئے ایک سو کروڑ سے زائد رقومات صرف کئے گئے ہیں ۔یہ ادارہ ایک قومی اثاثہ ہے اور پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام کےلئے ایک نمونہ ہے کیونکہ اس کی خوبصورتی اور زیب وزینت سیاحوں کے دلوں لبھاتی ہے اور مناسب و آرام دہ جگہ معلوم ہوتی ہے ۔یہ سرکار کےلئے سود مند ادارہ ہے اس کو نجکاری میں تبدیل کرنا سرکار کےلئے کافی نقصان دہ ثابت ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق جے کے ٹی ڈی سی کی زیر نگرانی میں پہلگام کلب میں عالی شان 18کمرے موجود ہیں اوران کمروں میں ایسی سہولیات موجود ہیں جس سے سیاح مائل ہوکر انہی عمارتوں میں مقیم ہونے کو ترجیح دیتے ہیں جس کا فائدہ براہ راست سرکار کو جاتا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ کلب میں تعینات ملازمین بالخصوص منیجر خورشید احمد کی خوش مزاجی سیاحوں کے دلوں میں جگہ بنالیتی ہے اوران کی توجہ سے کلب آباد ہے ۔تاہم یکم ستمبر کو ایک ہنگامی فیصلہ کے تحت عرصہ دراز سے کام کرنے والے 6کیجول لیبروں کو نکال دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کلب میں صفائی وستھرائی میں کمی واقع ہوئی ہے اور افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے کلب میں حالات تبدیل ہورہے ہیں کیونکہ اگر کلب میں بجلی لیمپ خراب ہوجائے تو کوئی لانے والا دستیاب نہیں ہے ۔اس طرح کیجول لیبروں کو نکال باہرکرنے سے کلب کی شان متاثر ہوسکتی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ کلب کو مزید پُررونق اور سہولیات لیس بنانے کےلئے ہیلتھ کلب ،سومنگ پول اور سپورٹس کلب تعمیر کرنے پر کام شروع کیا گیا تھا لیکن کام ادھورا چھوڑ کر اس کی رونق متاثر کردی گئی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5اگست 2019سے آج تک مذکورہ کلب کا کام بُری طر ح متاثر ہے جس کے نتیجے میں کارپوریشن کو کافی خسارہ کا سامناہے ۔ذرائع کے مطابق سرکار پہلگام کلب کو نجکاری میں تبدیل کرنے کے منصوبہ پر توجہ دے رہی ہے جس سے یہ قومی اثاثہ بردبادی کی جانب گامزن ہوگا ۔ کیونکہ سرکار نے اس سے قبل JKTDCکی نگرانی میں آڈو مقام پر ایک گیسٹ ہاوس کو نجکاری میں تبدیل کیا تھا لیکن ا ایک سال کے دوران ہی مذکورہ گیسٹ ہاوس ایک کباڈ خانے میں تبدیل ہوا تھا ایک سال کے بعد ہی خسار زدہ اور تباہ شدہ گیسٹ ہاوس کارپوریشن کو واپس لینا پڑا ۔اس سے یہ بات عیاں ہے کہ اگر سرکاری نے پہلگام کلب کو نجکاری میں تبدیل کیا تو اس کی اہمیت وافادیت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ سرکا ر ایک بڑے نقصان سے دوچار ہونا پڑے گا ۔پہلگام کی سیر کرنے والے سیاحوں نے کشمیر پریس سروس بتایا کہ پہلگام کلب میں نکالے گئے کیجول لیبروں کو بحال کیا اور سرکار کلب کو نجکاری میں تبدیل کرنے کے بجائے اس کی شان رفتہ کو بحال کرنے میں توجہ مرکوز کریں کیونکہ سیاحوں کےلئے اس بہتر کوئی مقام ثابت نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حالات اب بہتری کی جانب گامزن ہے اور مذکورہ کلب کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلب قومی اثاثہ ہے ۔اس کو کسی بھی صورت میں نجکاری میں تبدیل نہ جائے بلکہ سرکار اس کی طر ف توجہ دیکر اس کی شان رفتہ کو بحال کریں ۔
Comments are closed.