سرینگر/09ستمبر: کے پی روڑ اننت ناگ میں نقب زنوں نے گزشتہ شب یک بہ یک چار دکانوں میں نقب لگاکر لوٹ لیا جہاں سے لاکھوں روپے نقدی کے علاوہ لاکھوں روپے کے سامان کو بھی اُڑاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ قصبہ میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے مقامی دکانداروں اور لوگوں نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں سب سے زیادہ چوری کی وارداتیں اننت ناگ میںہی رونماء ہورہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کے پی روڑ پر واقع بازار میں چار دکانوں کو چوروں نے لوٹ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 8اور 9ستمبر کی درمیانی رات کو نقب زنوں نے کمپوٹر ہارڈویر، کڈس ویر ، سیل فون ، میوہ دکان کو لوٹ لیا ۔دکانیں جرل بس سٹینڈ کے پی روڑ پر واقع ہے ۔ جہاں سے چوروں نے مذکورہ دکانوں سے نقدی کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء پر بھی ہاتھ صاف کیا ہے ۔ چوری کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے مقامی دکانداروں نے کہا کہ کچھ دن پہلے بھی قصبہ میں چوری کی وارداتیں رونماء ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کے حوصلے اتنے بلند ہے کہ وہ ایک سے زیادہ دکانوں کو ایک ساتھ لوٹ لیتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.