مادام سے خاجی پورہ پٹن کی رابطہ سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ ؛کام ادھورا چھوڑنے پرلوگ نالاں ،دوبارہ سرعت سے کام شروع کرنے کا مطالبہ

سرینگر /8ستمبر : شمالی کشمیر قصبہ پٹن کے مادام سے خاجی پورہ تک رابطہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا عبور ومرور اور گاڑیوں کی آمد ورفت مشکل بن گئی ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ سڑک پرپردھان منتری گرام سبھا یوجنا (پی ایم جی ایس وائی ) اسکیم کے تحت کام باضابطہ تجدید ومرمت کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن مذکورہ سڑک ابھی تشنہ تکمیل ہے۔بتایاجاتا ہے کہ پی ایم جی ایس وائی کے متعلقہ افسران ،محکمہ جنگلات اور ڈی ایف او ٹنگمرگ نے نامعلوم وجوہات کی بناء مداخلت کی جس کے نتیجے میں سڑک پر کام روک دیا گیا اور سڑک کی حالت سے پہلے ابتر ہوئی ہے ۔ جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہنذیر چکسری کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سڑک پر کئی دیہات کے لوگ منسلک ہیں اور ان کا عبورومرور اسی سڑک پر رہتا ہے ۔لیکن سڑک کی خستہ حالی وجہ سے وہ مشکلات سے دوچار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہگاڑی بھی ہردو مادام میں داخل نہیں ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی مریض کودوسری جگہ پہنچانے میں دشواریاں پیش آتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس نازک حالت کے باوجود بھی جان بوجھ کر ایس ڈی ایم پٹن اور ڈی ایف او ٹنگمرگ گذشتہ تین ماہ سے خاموش تماشائی ہیں اور کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھارہے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مشکلات کو ملحوظ نظر رکھ کر مذکورہ سڑک پر کام دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ لوگو ں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.