پرائمری ہیلتھ سنٹر بٹوینہ گاندربل میں طبی سہولیات کا فقدان ؛ڈاکٹروں کی کمی سے عوام میں مایوسی ،دوبارہ24گھنٹے کھلا رکھنے کا مطالبہ

سرینگر /8ستمبر / کے پی ایس: وسطی ضلع گاندربل کے بٹوینہ علاقہ میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر اگر چہ دوسال قبل مریضوں کی آسائش کیلئے دن رات کھلا رہتا تھا تاہم کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد پرائمری ہیلتھ سنٹر کو صرف دن تک کھلا رکھا گیا اس ضمن علاقے کے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے ریاض بٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملہ کی کمی اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران نے اسپتال کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے بجائے دن میں کھلا رکھنے کے لئے اچانک احکامات صادر کئے جس کیباعث یہاں کے لوگوں میں مایوسی چھا گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں طبی عملہ کی کمی کی وجہ سے یہاں کے مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے دوسرے اسپتال کا رْخ کرنا پڑھتا ہیں انہوں نے کہ پسماندہ علاقہ قائم اسپتال کو جدید سہولیات سے لیس رکھنا اور طبی عملہ کی کمی دور کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کیونکہ اسپتال سے لوگوں کی زندگیاں جڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نیمتعدد بار محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے گزارش کی کہ ہیلتھ سنٹر میں طبی و نیم طبی عملہ کی تعیناتی اور اسپتال کومریضوں کی سہولیات کیلئے 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے اور ساتھ ہی اس پرائمری ہیلتھ سنٹر میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری بشمول الٹرا ساؤنڈ نصب کریں تاکہ مذکورہ علاقے کے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں کا رْخ نہ کرنا پڑے ۔تاہم ابھی تک کوئی بھی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے۔اس ضمن میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بٹوینہ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں طبی عملہ کی کمی دور کرنے اور اس کو 24 گھنٹے مریضوں کی آسائش کیلئے کھلا رکھنے کے احکامات صادر کریں تاکہ اس علاقہ کے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے

Comments are closed.