سرینگر/ 8 ستمبر: سرینگر-لہہ قومی شاہراہ پر گنڈ علاقے کے قریب فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا،جس سے ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا۔ کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا۔ جب گاڑی کا ڈرائیور گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا۔ اور گاڈی گہری کھائی میں جاگری۔پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکار کو گاڑی سے باہر نکالا۔ اس دوران زخمی فوجی اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس نے زخمی اہلکار کی شناخت پی بانڈے کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے کیا کہ زخمی اہلکار 29 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ تھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.