بانڈی پورہ میں پاکستانی پرچموں کی سیلائی کرنے کی پاداش میں تین افراد گرفتار
انڈی پورہ/ 8 ستمبر : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں پولیس نے منگل کو دعوی کیا ہے کہ انہوں نے حاجن میں پاکستانی پرچموں کی سیلائی اور لہرانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔کشمیرنیوز ٹرسٹ کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 6 ستمبر کو کچھ نامعلوم افراد نے حاجن قصبے کے عام لوگوں کو ‘بھڑکانے’ کے لئے پاکستانی پرچم لہرایاعہدیدار نے بتایااس سلسلے میں پولیس اسٹیشن حاجن میں 35/2020 کی ایف آئی آر نمبر درج کی گئی تھی اور تفتیش کے دوران میر محلہ حاجن سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے پرچم کشائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس نے گرفتار ان تینوں افراد کی شناخت مجیب شمس تنویر احمد میر اور امتیاز احمد شیخ کے نام سے کی ہے۔پولیس نے نیوز ایجنسی کے این ٹی کو بتایا کہ ملزم سے کپڑا ، سلائی مشین اور دیگر قابل اعتراض مواد کے علاوہ ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا ، ‘اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.