مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے جموں و کشمیر کیلئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں: خالدہ شاہ

شمرحوم کی 38 ویں برسی پر عوامی نیشنل کانفرنس کا شاندار خراج عقیدت

سرینگر8 ستمبر: مرحوم شیخ محمد عبداللہ کاکردار جموں وکشمیر کی تعمیری،تعلیمی،تہذیبی اور معاشی جدوجہد کی بقاکیلئیایک کھلی کتاب ہے۔سیکڑوں سالوں کے بعد عام عوام کو غربت اور محکومیت سے نکالنے میں ان کی خدمات کے لئے انہیں قائد ، اساتذہ ، رہنما اور فلاسفر کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کشمیرنیوز ٹرسٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل کانفرنس کی سربراہ بیگم خالدہ شاہ نے مرحوم کی 38 ویں برسی کے موقعے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ہے۔بیگم خالدہ شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست کا تینوں خطوں کے لئے ترقی یافتہ پروگراموں کے ساتھ سڑکوں ، اسپتالوں ، تعلیمی مراکز کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ،اور ریاست کے تینوں خطوں کے لئے درس گاہ ، مفت تعلیم ، خواتین کی آزادی کے علاوہ جموں و کشمیر میں یونیورسٹیوں کا قیام ، انفراسٹرکچر کی تعمیر کے قیام مرحوم کے تیئں ایسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈر کی طرف سے اپنے عوام کے لئے اس طرح کے تعاون کا دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔بیگم خالدہ شاہ نے مزید کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ریاست جموں وکشمیر کے آبادیاتی کردار کو تبدیل کرنے دفعہ 370 اور آرٹیکل 35 اے کو منسوخ کرنے کا ڈرامہ پر تلے ہوئے ہیں۔بیگم خالدہ شاہ نے کہا کہ عوامی نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر اور لداخ ڈویڑن کی بڑی اکثریت کو بندوق سینہ زوری سے آئین ہند کی سنگین خلاف ورزی کے اس آر ایس ایس کے یکطرفہ فیصلے کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔بیگم خالدہ شاہ نے مزید کہا کہ مرحوم قائد بہترین خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائے کہ دفعہ370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے۔اس دوران بیگم خالدہ شاہ عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ کے ساتھ اے این سی کے جنرل سکریٹری اور اے این سی کے مرکزی عہدیداران شیر قدیم کے مقبرہ پر عظیم قائد کودعا مغفرت اور فاتحہ خوانی پڑھنے کے لئے گئے۔ادھر جموں وکشمیر اور لداخ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی اے این سی کی جانب سے مرحوم شیخ محمد عبداللہ خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Comments are closed.