جموں کشمیر میں ایک برس کے دوران 456افراد نے خود کشی کی ؛مرنے والوں میں 240مرد اور 216خواتین شامل

سرینگر/07ستمبر: جموں کشمیر میں گذشتہ ایک برس میں 456افراد نے خود کشی کرلی ہے جن میں 240مرد اور 216خواتین شامل ہے جو اب تک جموں کشمیرمیں خود کشی کے سب سے زیادہ واقعات ریکارڈ ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں گزشتہ ایک برس میں خود کشی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے یوٹی جموں کشمیر میں گزشتہ برس سے اب تک 456افراد نے مختلف وجوہات کی بناء پر اپنی زندگی ختم کی ہے جن میں 240مرد خاص کر نوجوان شامل ہے جبکہ 216خواتین نے بھی زندگی سے تنگ آکر اپنی زندگی ختم کرنے کو ترجیح دی ہے ۔ نیشنل کرائم بیرو کی جانب سے جاری کردہ اعدادشمار میں بتایا گیا ہے کہ 2019سے جموں کشمیر میں سب سے زیادہ خود کشی کے واقعات رونماء ہوئے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹی میں 456افراد نے دریاء میں چھلانگ لگاکر، اپنے آپ کو پھانسی لگاکر، یا کوئی زہریلی شے نوش کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 69افراد نے خود کو پھندے میں لٹکاکر اپنی زندگی ختم کی جن میں 45مرد اور 24خواتین شامل ہیں ۔ اسی طرح 169اشخاص نے زہریلی شے نوش کرکے خود کشی کی جن میں سے 80مرد اور 89خواتین شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ82افراد نے دیگر چیزوں کا استعمال کرکے اپنی زندگی ختم کی جبکہ 87افراد جن میں 42مرد اور 45خواتین شامل ہیں نے جراثیم کش ادوات کا استعمال کرکے خود کشی کرلی ۔

Comments are closed.