سرینگر/07ستمبر: پولیس اور فوج نے سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کا دعوے کیا ہے ۔ بتایا گیا کہ سڑ ک پر زیر زمین ایک آئی ای ڈی رکھی گئی تھی جس کو برآمد کرکے ناکارہ بنایاگیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے آرم پورہ علاقے میں ایک آئی ای ڈی برآمد کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے آرم پورہ علاقے میں پیر کی صبح ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے پیر کی صبح کپوارہ کے آرم پورہ علاقے میں سڑک پر ایک آئی ای ڈی کو برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے ایک بم ڈسپوزل ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنایا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بناکر ایک بڑے حادثے کو رونماء ہونے سے ٹالا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.