ایس ایم سی مئیر کے انتخابات تین ماہ تک موخر ؛جموں کشمیر سرکار کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری

سرینگر/07ستمبر: جموں کشمیر سرکار نے مئیر کے عہدے کیلئے مجوزہ انتخابات کو تین ماہ تک موخر کردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق یوٹی جموں کشمیر کی سرکار نے ایس ایم سی میئر سرینگر کے مجبوزہ انتخابات کو نئے حکم تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرینگر مئیر کا عہدہ رواں برس کے ماہ جون 16سے خالی پڑا ہے جس کو پُر کرنے کیلئے ایک ماہ کے اندر اندر نئے انتخابات میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000کے تحت منعقد کرانے تھے اور 15اگست کو ہونے والے انتخابات کو 15ستمبر تک موخر کیا گیا تھا ۔ قوانین میں کی گئی ترمیم کے نتیجے میں حکومت نے میئر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے عہدے پر انتخابات کو مزید تین ماہ تک موخر کردیا ۔ میئر ایس ایم سی کا عہدہ 16 جون کو خالی پڑا تھا اور اسے جموں وکشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے سیکشن 36 کے تحت ایک ماہ کی مدت میں پْر کرنا تھا۔تاہم ، کووڈ 19 کے سبب صحت کی وبائی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے ، قواعد میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترمیم کے معاملے میں 15 جولائی کو الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.