سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک پھر شوٹنگ سٹون گر آئی

شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت کئی گھنٹوں تک رہی بند ، بعد میں پھر بحال

سرینگر/07ستمبر: سرینگر جموں شاہراہ پرسوموار کو ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی جب رام بن اور بانہال کے بیچ میںشوٹنگ سٹون گر آئی ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پتھر کھسک جانے کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد رفت میں خلل واقع ہوئی ۔تاہم بعد میں ٹریفک کو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق تین سو کلو میٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ مسافروں کیلئے در د سر بن گئی ہے اور شاہراہ پر بار بار ٹریفک کی معطلی کے باعث گاڑیاں درماندہ ہو جاتی ہے ۔ سوموار کو ایک مرتبہ پھر سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت اس وقت معطل ہوئی جب شاہراہ پر شوٹنگ سٹون گر آئی ۔ ٹریفک حکام کے مطابق سوموار کی صبح سرینگر جمو ں شاہراہ پر رام بن اور بانہال کے بیچ میں سالر مقام کے نزدیک تازہ پتھر گر آئے جس کے بعدشاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ۔ ٹریفک حکام کے مطابق بھاری پتھر گر آنے کے ساتھ ہی ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی اور شاہراہ کو صاف کرانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ۔ ٹریفک حکام کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی تھی تاہم شاہراہ پر بھاری پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک کی آمد رفت میں خلل ہوئی اور کچھ دیگر بعد ٹریفک کی آمد رفت بحال کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پتھر گر آنے کے ساتھ ہی شاہراہ کو صاف کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا اور کچھ گھنٹے بعد ہی شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ۔

Comments are closed.