پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن جموں وکشمیر کا مثالی فیصلہ ؛ بغیر ایڈمشن فیس کے بچوں کا داخلہ ، اسکول منتظمین کے نام سرکیولر جاری
سرینگر /7ستمبر / کے پی ایس : پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن جموں وکشمیر نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے تمام منسلک اسکول منتظمین کو ہدایت دی کہ وہ نئے داخلہ کیلئے ایڈمیشن فیس یا ڈونیشن وصول کرنے سے احتراز کریں ۔البتہ صرف انیول چارچز لے سکتے ہیں ۔اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے صدر جی این وارنے اپنے بیان میںبتایا ہے کہ وادی کشمیر میں حسب معمول داخلہ اکتوبر مہینے سے شروع ہوتا ہے تاہم کے جی کلاسوں کے داخلے ستمبر/ اکتوبر سے شروع ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی نامساعد حالات سے گذرے ہیں اور داخلہ عمل میں مزید تاخیر سے نئے تعلیمی سال پر بُرے اثرات مرتب ہونگے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ سال طلبہ اور اسکولوں کیلئے کٹھن ہے ۔اس لئے منتظمین کو چاہئے کہ قواعد وضوابطہ کے عین مطابق داخلہ عمل میں سرعت لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ داخلہ عمل والدین کیلئے اسکولوں میں بچوں کے نئے داخلے کے تئیں مددگار ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن والدین کے ذہن نشین کرتی ہے کہ وہ کسی بھی نجی اسکول میں بغیر کسی ایڈمیشن /کیپ ٹیشن فیس کے اپنے بچوں کا د اخلہ کراسکتے ہیں۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی اسکول نے ضابطے کی خلاف کرنے کی کوشش کی تو والدین متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں ۔ تاہم اسکول میں دستیاب سہولیات کے مطابق انیول چارجز دینے کیلئے والدین مکلف ہیں ۔انہوں نے والدین سے گذراش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تناسب کی خصوصیت کے حامل اسکولوں میں انیول چارجز کی ادائیگی کویقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ انیول چارجز 3ہزار سے 15ہزار روپے تک مقرر ہیں اور وہ اسکولوں میں دستیاب سہولیات کے مطابق ہی اداکرنے ہونگے ۔انہوں نے اسکول منتظمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قواعد ضوابط کی پاسداری کریں اور عام لوگوں کو آگاہ کریں کہ داخلہ عمل کے دوران صرف انیول چارجز اورٹیوشن فیس کو ہی ادا کرنا ہے ۔
Comments are closed.