سرینگر/7ستمبر /کے پی ایس: چکسری پٹن کے میوہ باغات دھان کی کھیتوں میں خونخوارتیندوا نمودار ہوا ہے جس سے عوامی حلقوں میں خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس سلسلے میں مقامی زمینداروں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے نذیر چکسری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل نار ،بنجر ،ژیروڈراور چک کھاہ میں خونخوار تیندوے کی نقل وحرکت کو بھانپتے ہوئے خوف محسوس کیا ۔انہوں نے کہا کہ آجکل میوہ باغات اور دھان کی کھیتوں میں زمینداروں آنا جانا معمول سے بھی زیادہ ہے کیونکہ اب میوہ اتارنے اور دھان کی فصل کٹائی کا سیزن بالکل نزدیک ہے ۔انہوں نے تیندوے کی نقل وحرکت کے حوالے سے لوگوں کو کہا کہ وہ ہوشیاری کے ساتھ اپنے باغات وکھیتوں میں جایاکریں اور ہر اعتبار سے خونخوار جنگلی جانور سے اپنے آپ بچانے کیلئے تدابیر اپنائیں ۔ انہوں محکمہ وائلڈ لائف کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خصوصی ٹیم علاقہ میں روانہ کرکے خونخوار تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کریں تاکہ زمیندارو اپنی زمینوں پر آزادی کے ساتھ جاسکیں اور اپنی فصل ومیوہ جات کو بچاسکیں ۔بصورت دیگر فصلوں اور میوہ جات کا نقصان ہونے ساتھ ساتھ لوگوں کے جانوں کو خطرہ لاحق ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.