عالمگیر وبائی بیماری کورونا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ؛دنیا میں2.70 کروڑ افراد متاثر ، 8.82 لاکھ سے زیادہ افرادلقمہ اجل

سرینگر /7ستمبر / کے پی ایس : عالمگیر وبائی بیماری کورونا وائرس نے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔اس وبائی بیماری سے نجات پانے کیلئے اگر چہ لاک ڈاون کانفاذ بھی عمل لایا گیا تاہم وبائی بیماری میں آئے روز اضافہ ہی دیکھنے کو ملتا ہے کیونکہ اب تک کوئی ملک وائرس مخالف ویکسین بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے جس کے نتیجے میں کورناوائرس میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہی ہورہا ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.70 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے اور ، 8.82 لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا سے اب تک 27،02323 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 88،2053 افراد دنیا بھر میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6275643 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 188932 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل میں 4،137521 افراد متاثر اور 126،650 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ، ہندوستان میں مہلک وائرس بڑی تیزی سے بڑرہاہے اور ہندوستان میں کورونا کے مسلسل دوسرے دن 90 ہزار سے زیادہ معاملے درج ہوئے ہیں ور برازیل کو پیچھے چھوڑ کر امریکہ کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، متاثرہ افراد کی تعداد 4204613 ہوگئی ہے ، جس سے کورونا کے نئے مثبت معاملات 90،802 درج ہوئے ہیں۔ وہیں 1،016 مریضوں کی ہلاکت کے سبب مرنے والوں کی تعداد 71642 ہوگئی ہے ۔روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1،022228 تک جا پہنچی ہے اور 17،768 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔ اب تک 683،702 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29،687 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کولمبیا نے کوویڈ 19 میں متاثرہ معاملات میں جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ چھٹے نمبر پر آگیا ہے ۔ اب تک 658،456 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21،156 ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی ، جنوبی افریقہ میں متاثرہ کورونا مریضوں کی تعداد 638517 ہوگئی ہے اور اس وائرس کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 14،889 ہوگئی ہے ۔ میکسیکو میں ، کورونا انفیکشن سے صورتحال بدتر ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 634023 تک پہنچ چکی ہے اور 67،558 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔نئے معاملات میں اضافے کے بعد اسپین اب نویں نمبر پر ہے ، اب تک تقریباً 498989 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،418 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کوویڈ – 19 سے متاثرہ معاملات میں ارجینٹینا چلی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے اور اب وہ 10 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔ اب تک 478752 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9859 ہے ۔چلی میں ، 422510 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 11،592 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 386658 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 22،293 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برطانیہ نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ایک بار پھر فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں 349500 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 41640 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں اس وبا سے 347268 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 30،730 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 325157 ہوگئی ہے اور 4479 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 320688 معاملے ہوئے ہیں ، جبکہ 4081 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پاکستان میں اب تک 298509 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6،345 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 279806 ہوگئی ہے اور 6،673 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں ، 277634 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،541 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کوویڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں عراق نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب تک 260370 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 77512 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 251728 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،330 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بیلجیم میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 9907 ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کینیڈا میں 9،194 ، انڈونیشیا 8025 ، ایکواڈور میں 6،724 ، نیدرلینڈ میں 6،277 ، سویڈن میں 5،835 ،مصرمیں 5,530، بولیویا میں 5،398 ، چین میں 4,730 ، رومانیہ میں 3893 ، فلپائن میں 3875 ، یوکرین میں 2898 ، گواٹے مالا میں 2،852 ، پولینڈ میں 2120 ، پناما میں 2086 ، سوئٹزرلینڈ میں 2،013 ، ہونڈوراس میں 2006 اور پرتگال میں 1،840 اموات ہوچکی ہیں۔

Comments are closed.