پاندچھ صورہ جنگجویانہ حملے کے کیس کو پولیس نے کیا حل

جنگجوئوں کی مدد کیلئے پانچ کارکن گرفتار ، دو ایمبو لنس اور دو موٹر سائیکل ضبط

سرینگر/04ستمبر: پاندچھ صورہ جنگجویانہ حملے کے معاملے کو حل کرتے ہوئے پولیس نے عسکری تنظیم آئی ایس جے کے سے وابستہ اْن پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کئے گئے افراد نے ماہ مئی میں جنگجوئوں کو پاندچھ سرینگر میں فورسز پر حملہ کرنے میں مدد فراہم کی تھی اور جس میںبی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔جبکہ دو ایمبو لنس گاڑیاں اور دو موٹر سائیکل بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ سی این آئی کو اس ضمن میں پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق پولیس نے پاندچھ صورہ میں ماہ مئی میں ہوئے حملے کے کیس کو حل کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق اس کیس میں پانچ افراد کی گرفتاری عمل میںلائی ہے جو عسکری تنظیم آئی ایس جے کے کیلئے کام کر رہے تھے اور انہوں نے حملہ کروانے میں جنگجوئوں کی مدد کی تھی ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ افراد نے حملے میں جنگجوئوں کی مدد کے علاوہ انہیں ٹرانسپورٹ سہولیات بھی بہم کی تھی انہوںنے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پولیس نے دو پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیاں، ایک موٹر سائیکل اور ایک سکوٹی کو ضبط کیا ہے۔ دونوں ایمبو لینس گاڑیاں سکمز صورہ میں کام کرتی تھیں۔ ان گاڑیوں کی ضبطی کی اجازت پولیس سربراہ دلباغ سنگھ سے حاصل کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق انہی ایمبو لینس گاڑیوں میں ایک کے اندر جنگجوئوں کو بجبہاڑہ سے پاندچھ لایا گیا تھا جبکہ موٹر سائیکل اور سکوٹی کو حملہ کرنے کے دوران کام میں لایا گیا تھا اور انہی پر حملہ آور جنگجو اسلحہ لوٹنے کے بعدفرار ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق دوسری ایمبو لینس گاڑی میں جنگجوئوں کو واپس بجبہاڑہ پہنچایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق پاندچھ حملے کے ملوث جنگجو زڈی بل سرینگر اور ہٹی گام بجبہاڑہ میں معرکہ آرائیوں کے دوران مارے گئے ہیں اور لوٹا گیا اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ۔ پولیس نے اس معاملے میں پولیس اسٹیشن صورہ میںکیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Comments are closed.