سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں اور چٹانیں گرآئی

شاہراہ کر پھر ٹریفک کیلئے کیا گیا بند، سینکڑوں گاڑیاں درماندہ

سرینگر/04ستمبر: سرینگر جموں شاہراہ چٹانیں گرآنے کے نتیجے میں پھر سے ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ رامبن ، پنتھال ، رام بن اور دیگر جگہوں پر جمعہ کی صبح بھاری بھرکم چٹانیں گرآئیں جبکہ شاہراہ کئی جگہوں پر دھنس گئی ہے ۔شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے شاہراہ پر دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ جو گذشتہ روز اگرچہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا اور آج جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجاز ت تھی تاہم موسم کی ابتر صورتحال اور شاہراہ پر جگہ جگہ پسیاں اور چٹانیں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی آواجاہی کو فی الحال معطل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح سرینگر جموں شاہراہ مختلف جگہوں جن میں رام بن ، پنتھال اور دیگر جگہوں پر پسیاں اور بھاری بھرکم چٹانیں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔ ٹریفک حکام نے کہا ہے کہ اگرچہ آج جمعہ کے روز جموں سے سرینگر کی طرف تمام گاڑیوں کو چلنے کی اجازت تھی جن میں مسافر گاڑیوں اور مال بردار گاڑیاں بھی شامل ہے کو چلنے کی اجازت تھی تاہم موسم پھر سے خراب ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر کئی جگہوں پر سڑک دھنس گئی اور کئی جگہوں پر پسیاں گرآئی اور چٹانیں گرآئیں جس کے نتیجے میں شاہراہ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ بدھ کو بھی شاہراہ چٹانیں گرآنے کے نتیجے میں بند کردیاگیا تھا ۔ادھر جمعہ کو پھر شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے ٹنل کے آر پار سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں جن میں مال بردار گاڑیاں او ر مسافر گاڑیاں بھی شامل ہے ۔

Comments are closed.