سرینگر/04ستمبر: جموں کشمیر میں نوجوانوں کو ابتداسے ہی غلط راستے سے دور رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مود ی نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر اور لداخ کی تعمیر وترقی کیلئے وعدہ بند ہے اور اس میں نوجوانوں کو اہم رول بنتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سردار ویلا بھائی پٹیل پولیس ایکاڈمی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں جموں کشمیر میں نوجوانوں کو غلط راستے پر چلنے سے روکنے کی ضرورت ہے اور ابتدائی مراحل میں ایسا کام کرنا ہے کہ نوجوان غلط راستوں کی جانب نہ چلیں ۔ انہوں نے جموں کشمیر میں تعینات خواتین پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو مصروف عمل رکھیں تاکہ وہ بچوں کو غلط راستوں پر چلنے سے روک سکیں ۔ جموں کشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یونین ٹریٹر ی میںلوگ تعمیر و ترقی اور امن کے خواہاں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ تشدد کا خاتمہ جلد از جلد ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جموں کشمیر کے لوگو ں سے جڑا ہوا ہے اور وہ ہمیشہ پیا ر سے پیش آتے ہیں ، مودی نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ جموںو کشمیر میں نوجوانوں کو غلط راستوں پر چلنے سے روک دیں اور وہاں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین فوج جموں کشمیر میں مائوں جیسا کام کریگی اور ابتدا میںہی ہم جنتا جلد نوجوانوں کو روک سکیں گے اتنا ہی ہمارے لئے بہتر ہوگا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی وعدہ بند ہے اور جلد ہی جموں کشمیر میں ترقی کا نیا دو ر شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر اور لداخ میں عوام کافی خوش ہے اور امن کے خواہاں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی گریڈ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے خواتین فورسز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کورنا وائرس میں کام کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعریفیں کرکے ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.