یدی پورہ پٹن اور ببہ ہار پلوامہ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائیاں

دو جنگجو جاں بحق ، گولیاں کے تبادلے میں فوجی میجر سمیت تین فورسز اہلکار زخمی ، دونوں آپریشن جاری

سرینگر/04ستمبر/سی این آئی// شمالی قصبہ پٹن کے یدی پورہ اور ببہ ہار پلوامہ علاقوں میں فوج و فورسز اور جنگجوئو ں کے مابین جاری مسلح تصادم آرائیوں میں ابھی تک دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ فوجی میجر سمیت تین فورسز اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پٹن جھڑپ میں ابھی تک دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ فوجی میجر اور دو فورسز اہلکار زخمی ہو ئے جنہوں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پلوامہ میںبھی دو بدو جھڑپ جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق یدی پورہ پٹن میں دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 29آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم جمعہ کی اعلیٰ صبح علاقے کامحاصرہ کرکے وہاں تلاشی کارروائی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق جونہی فوج و فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریش شروع کر دیا تو وہاں ایک رہایشی مکان میںمحصور جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی ۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور لوگ گھروں میں سہم گئے ۔ ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ شروع کیا گیا تو فورسز کی مزید کمک علاقے کی طرف روانہ کی گئی اور جنگجوئوںکے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔فوج و فورسز نے رہائشی مکان میںمحصور جنگجوئوںکو خود سپردکرنے کو کہا تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرائی جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ دوبارہ شروع ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولی باری کے نتیجے میں فوجی میجر زخمی ہو گیا جس کوعلاج و معالجہ کیلئے فوجی اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک جنگجو بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد دوسرے جنگجوئوں نے ایک شیڈ میں پنا لی ۔ ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں دو مزید فورسز اہلکار بی زخمی ہو گئے جبکہ کچھ دیر بعد گولیوں کے تبادلے میں ایک اور جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جنگجو ئوں مخالف آپریشن عمل میںلایا گیا جس دوران جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی ہوئی ۔ پولیس کے مطابق مسلح تصادم آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ طرفین کے مابین گولی باری کے نتیجے میں فوجی میجر اور دو فورسز اہلکار زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی میجر کی شناخت روہت مہرا جبکہ زخمی ایس پی او کی شناخت نصیر احمد کے طور ہوئی ہے۔ فوجی آفیسر 92بیس اسپتال جبکہ پولیس اہلکار سکمز صورہ میں زیر علاج ہے۔پولیس آفیسر نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ ادھر ابھی پٹن میںجھڑپ جاری تھی کہ دوسری جھڑ پ پلوامہ کے ببہ پار نامی گائوں میں شروع ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرہ میں لیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جھڑپ اْس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران اْن کا سامنا جنگجوئوں سے ہوا۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں دو بدو جھڑ پ جاری ہے ۔

Comments are closed.