سرینگر /3ستمبر /کے پی ایس : وسطی ضلع گاندربل کے بیشتر علاقوں میں موبائیل سروس متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کوشدید پریشانیوں کاسامنا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کے بیشتر علاقہ جات تولہ مولہ نیوکالونی،تھیورواور سہہ پورہ اور کورگ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے ریاض بٹ کو بتایا کہ ان کے علاقوں میں موبائیل سروس کافی حد تک متاثر ہے جس کے نتیجے میں سے عام صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے جبکہ طلباء و طالبات کو آن لائن کلاسز لینے میں بھی بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس دوران تولہ مولہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے شخض محمد افضل نے نمائندے کوبتایا کہ ان کے علاقے میں موبائل سروس اس قدر کمزور ہے جس کے سبب ہم کسی سے فون پر بات بھی نہیں کر پاتے ہیںانٹرنیٹ کی تو بات ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار اس بات کو ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تاہم کافی یقین دہانیوں کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف لوگوں کی معمولات زندگی فون سروس متاثر ہونے سے متاثر ہوتی ہے دوسری طرف طلبہ جن کا مستقبل فون کے ساتھ جڑا ہوا ہے موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز ضائع ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک فون کال کرنے کیلئے ہمیں دوسرے گاؤں کا رْح کرنا پڑتا ہے ۔ اس سلسلے انہوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ کمپنیوں کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں فوری طور موبائیل سروس بحال کی جائے تاجکہ عام صارفین کے ساتھ ساتھ طلبہ کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.