سرینگر/03ستمبر: پولیس نے جمعرات کوایک بند سکول میں ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے اور پولیس نے اس ضمن میں نعش کی شناخت کیلئے اقدامات اُٹھائے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے جمعرات کو ڈودہ کے ٹھاٹھری علاقہ میں پائن ویو پرائیویٹ سکول میں ایک 30برس کے شخص کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں سکول انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرکے ان سے پوچھ تاچھ کا عمل شروع کیا جاچکا ہے جبکہ مہلوک شخص کی شناخت کا کام بھی جاری ہے ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹھاٹھری نے کہا ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک پرائیویٹ سکول میں ایک شخص کی نعش پُراسرار طور پر پڑی ہے جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے جائے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.